ثقافتی یلغار کا مسئلہ نیا نہیں ہے ، صدر مملکت
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ثقافتی تشخص کو ایرانی قوم کا سرچشمہ اقتدار قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ملک کے ثقافتی ڈھانچے کی انقلابی تعمیرنو کی منطق سے متعلق تشکیل پانے والے قومی اجلاس میں کہا ہے کہ ثقافتی یلغار کا مسئلہ کوئی آج کا نہیں ہے اور یہ مسئلہ ہمیشہ پایا جاتا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ثقافتی تشخص ایرانی قوم کا سرچشمہ اقتدار ہے اور ایران بذات خود اپنی ثقافت کا حامل ہے جہاں اس کی ثقافتی پیشرفت بھی جاری ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سائبر جنگ کے طوفان میں مستحکم ثقافتی بنیادوں کے حامل ملک کو ہی کوئی نہیں ہلا پاتا اور اگر بنیادیں مستحکم ہوں اور ان کی حفاظت کی جائے تو اسے الیکٹرانک ترقی سے بھی تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے اس لئے کہ روز کوئی نہ کوئی مسئلہ پیش آتا رہتا ہے اور تشویش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب قومی تشخص کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
ملک کے ثقافتی ڈھانچے کی انقلابی تعمیرنو کی منطق سے متعلق قومی اجلاس ہفتے کو ایران کے قومی ریڈیو ٹی وی کے بین الاقوامی کانفرنس ہال میں تشکیل پایا۔