ایران کی چالیس سالہ ترقی اسلامی انقلاب کے ویژن کی حقانیت کا ثبوت ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی چالیس سالہ ترقی و پیشرفت کو دنیا کے سلسلے میں اسلامی انقلاب کے ویژن کے صحیح ہونے کا ثبوت قراردیا
سحر نیوز/ ایران:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے غیر معمولی ذہانت کے حامل نوجوان طلبہ سے اپنے خطاب میں پچھلے چالیس برسوں سے آج تک مغربی ملکوں کے اس پرپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوری نظام روبہ زوال ہے فرمایا کہ مغربی حکومتوں اور پروپیگنڈہ مشینریوں نے اپنے اس دعوے کے سلسلے میں حتی وقت بھی معین کیا اور ہر بار کہا کہ ایک مہینے میں یا ایک سال میں یا پانچ سال میں اسلامی جمہوری نظام ختم ہوجائے گا اور کچھ لوگ ملک کے اندر بھی غفلت کی بنیاد پر یا اسلامی نظام سے دشمنی کی وجہ سے مغرب کے ان دعووں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے تھے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم جھکے نہیں ہیں اور ثابت قدم ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے ۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ قابل غور حقیقت یہ ہے کہ اسلامی جمہوری نظام نے قافلے کے آخر سے تیز رفتار پیشرفت شروع کی اور اس وقت قافلے کے اگلے حصے میں شامل ہوگیا ہے
آپ نے فرمایا کہ ہماری یونیورسٹیوں کے نوجوانوں نے کبھی اس بات کی اجازت نہیں دی کہ ملک مغرب کا محتاج بنے اور اس سلسلے میں آپ نے مختلف سائنسی اور تحقیقاتی میدانوں منجملہ اسٹم سیلز کلوننگ، بائیو کمیسٹری،خلائی تحقیقات اور جوہری شعبے میں کامیابیوں ، کورونا سمیت مختلف قسم کے پیچیدہ ترین ویکسین تیار کرنے میں ایرانی دانشوروں اور سائنسدانوں کے غیرمعمولی کارناموں اور اسی طرح میزائل اور ڈرون صنعتوں میں ملک کی حیرت انگیز ترقی و پیشرفت کا ذکر کیا۔