Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کے سپیشل سروسز یونٹس کامی کاذا ڈرون سے معراج 521سے مسلح ہوگئے
    سپاہ پاسداران کے سپیشل سروسز یونٹس کامی کاذا ڈرون سے معراج 521سے مسلح ہوگئے

سپاہ پاسدران انقلاب کے سپیشل سروسز گروپ صابرین ایک نئے اور چھوٹے کامی کازا ڈرون سے مسلح کر دئیے گئے ہیں ۔ یہ ڈرون جس کا نام معراج 521 بتایا جارہا ہے، تین مختلف قسم کے  وارہڈز کے ساتھ ریپڈ ایکشن فورسز کےحوالے کیا گیا ہے۔

ارس کے علاقے میں جاری مشقوں کے  تیسرے دن سپاہ پاسدران انقلاب کے اسپیشل سروسز گروپ صابرین ایک نئے اور چھوٹے کامی کازا ڈرون سے  مسلح نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خودکفالتی جہاد و تحقیقات ادارے کے سربراہ جنرل علی کوہستانی نے  معراج 521 کامی کازا ڈرون کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون  500 گرام، 700 گرام اور ایک کلوگرام کے وارہڈزکے تین مختلف  ورژن کے ساتھ مہیا ہے۔

معراج 521 ایک چھوٹے سائز کا ڈرون ہے جو 5 منٹ سے 15 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور 5 کلومیٹر کے دائرے کے اندر کاروائی انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

جنرل کوہستانی نے مزید بتایا کہ اس ڈرون کو ایک فرد اپنے ساتھ اٹھا سکتا ہے اور یہ ڈرون صابرین یونٹس  کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

یہ ڈرون  ایک انتہائی چھوٹے لانچر سے اڑایا جاتا ہے اور اس کا پائلٹ لیپ ٹاپ سے مشابہ ایک آلے کی مدد سے اسے اپنے ٹارگٹ کی جانب رہنمائی کرتا ہے۔

ٹیگس