Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی ارس کے علاقےمیں فوجی مشقیں، سپاہ کے شیر دل چھاتہ بردار کمانڈوز کی یورش اور ڈرون طیارے کی گھن گرج
    سپاہ پاسداران کی ارس کے علاقےمیں فوجی مشقیں، سپاہ کے شیر دل چھاتہ بردار کمانڈوز کی یورش اور ڈرون طیارے کی گھن گرج

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چھاتہ بردار کمانڈرز نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں سے ارس کی پہاڑیوں پر یورش کی، انہوں نے پہاڑیوں پر قبضہ اور مواصلاتی راستوں پرکو اپنے قبضہ میں کرلیا اور اقتدار نامی مشق کے تیسرے دن ڈرون طیاروں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ارس علاقے میں ہونے والی مشقیں جاری ہیں۔ اس مشق کے اگلے مرحلے میں سپاہ پاسداران کے چھاتہ بردار کمانڈوز نے  پہلے سے طے کردہ علاقوں پریورش کی مشق کی، انہوں نے پہاڑیوں اور مواصلاتی سٹرکوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد دشمن کی سپلائی لائن کاٹنے کی مشق کی۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں پہلی مرتبہ تیرتے پل نصب کرنے، افواج اور ان سازوسامان کو دریا کے دوسری طرف منتقل کرنے کی مشق بھی کی گئی۔

سپاہ پاسداران کے ڈرون طیاروں نے  فرضی دشمن کے ٹھکانوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان ڈرون طیاروں نے مصنوعی ہوش کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں اور مورچوں کو اپنے تباہ کن وارہیڈ سے نابود کر دیا۔

پیراشوٹ ہیلی برن مشن، نائٹ آپریشن، ہیلی کاپٹروں کے جنگی مشن، ڈرون طیاروں کے جنگی اور کامی کازی مشن، دریائے ارس پر تیرتے پل کی تعمیر، مواصلاتی سٹرکوں پر قبضہ اور کنٹرول، دشمن کی سپلائی لائن منقطع کرنا، پہاڑیوں پر قبضہ کرنا وغیرہ اس مشق کے مختلف مراحل میں شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل پاکپورکے مطابق اس مشق کا مقصد ہمسایہ اور دوست ممالک کےلئے امن، دوستی اور استحکام ہے جب کہ دشمنوں کےلئےملکی سرحدوں کے دفاع کےلئے دیگر ملکی افواج کے شانہ بشانہ تیاری اور آمادگی کا اعلان اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا فیصلہ کن جواب دینا ہے۔ 

ٹیگس