Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی فوج مشقوں کا آغاز
    سپاہ پاسداران کی فوج مشقوں کا آغاز

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے اردبیل اور آذربائیجان کے مشرقی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے اردبیل اور آذربائیجان کے مشرقی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سپاہ پاسدارران کی بری فوج کے سربراہ کے مطابق ان مشقوں میں پیراشوٹ ہیلی برن، رات کے وقت آپریشن، ہیلی کاپٹر جنگی مشنز، جنگی اور خودکش ڈرون مشن اور دریائے ارس پر پل کی تعمیر، مواصلاتی سٹرکوں پر قبضہ اور کنٹرول اور پہاڑیوں پر قبضہ کی مشقیں کی جائیں گی۔

جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ اس مشق کا پیغام ہمسایہ دوست ملک کےلئے امن ، دوستی اور استحکام اور دشمنوں کے لئے دیگر افواج کے ساتھ ہم قدم ہوکر سپاہ کی بری فوج کی آمادگی کا اعلان ہے جس کا مقصد سرحد پر کسی بھی قسم کے خطرے کا دو ٹوک جواب دینا ہے۔

ٹیگس