Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق، عمان اور وینزویلا گیس کے میدان میں ایرانی ٹیکنالوجی کے خواہاں

عراق، عمان اور وینزویلا، گیس کے شعبے میں ایران کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے خواہاں ہیں۔

ایران کی گیس انجینئرنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے سربراہ رضا نوشادی نے کہا ہے کہ  ٹربائن بنانے کی ٹیکنالوجی مقامی سطح پر پروان چڑھی ہے جس کے نتیجے میں ملک کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی او جی سی اور ایس پی جی سی جیسی بڑی مقامی کمپنیوں کے علاوہ، عراق، عمان اور وینزویلا بھی ایران کے بنے ہوئے ٹربو کمپریسراور انجن کور کے خریداروں میں شامل ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے پیٹرولیم کے شعبے میں ترقی ایسی حالت میں کی ہے کہ جب کئی دہائیوں سے اسے شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔

یورپ اور امریکہ سمیت مغربی ممالک نے انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی ایران کے صنعتی شعبوں کے علاوہ اس سلسلے کی ٹیکنالوجی تک ایران کی رسائی کو بھی محدود کردیا تھا لیکن ایرانی ماہر نوجوان سائنسدانوں نے تمام مشکلات اور پابندیوں کے باوجود پیچیدہ ترین میدانوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کرکے اپنا لوہا منوا لیا۔

ٹیگس