شیراز دہشت گردانہ حملے میں ملوث 6 مزید افراد گرفتار
ایرانی انٹیلی جنس نے اپنے بیانے میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں حضرت شاہ چراغ ؑ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث 6 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران:ایرانی انٹیلی جنس نے شیراز میں حرم حضرت احمد بن موسی کاظم ؑ شاہ چراغ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔
ایرانی انٹیلی جنس کے بیانیے میں کہا گیا ہے کہ خدا کے فضل و کرم ، اھل بیت عصمت و طہارتؑ کی عنایات اور مومن عوام اور خصوصا حضرت احمد بن موسیؑ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے رنجیدہ اہل خانہ کی دعاؤں، اسلامی ایران کے ہوشیار اور بابصیرت عوام کے تعاون سے ایک بہت پیچیدہ آپریشن کرکےحرم مطہر میں دہشت گردانہ حملے کے دوسرے اہم رکن اور چھ دوسرے سہولت کاروں کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات اسلامی ایران کی سرفرازقوم تک پہنچائی جائیں گی۔