دنیا کے 44 بینکوں کے ساتھ ایران کا لین دین جاری
ایران کے بینک دنیا کے چوالیس بینکوں کے ساتھ مالی لین دین کر رہے ہیں جس کا حجم بیس ارب ڈالر ہے۔
سحر نیوز/ایران: بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمینٹ، بی آئی ایس نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کی پہلی شش ماہی میں عالمی بینکوں اور مالیاتی مراکز میں ایران کے سرکاری کھاتوں میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا حجم پچاس کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں ساڑھے سترہ ارب ڈالر کی رقم ایران کے بین الاقوامی کھاتوں میں موجود تھی جو اب بڑھ کر اٹھارہ ارب چھے کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
بی آئی ایس کے مطابق ایران دنیا کے چوالیس بینکوں کے ساتھ مالی لین دین کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمینٹ بی آئی ایس کا صدر دفتر سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے اور اس کی چار سالہ رپورٹ میں بین الاقوامی بینکاری اور مالیاتی مارکیٹوں میں تبدیلی کی تفصیلات پیش کی جاتی ہیں۔