Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • سید ابراہیم رئیسی 13 آبان 4 نومبر کے سامراج مخالف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے
    سید ابراہیم رئیسی 13 آبان 4 نومبر کے سامراج مخالف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سامراج اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا کی بہت سی قوموں اور لوگوں کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح تہران میں 13 آبان مارچ کے شرکاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا کی بہت سی قوموں اور لوگوں کو تباہ کرنے اور ان کے مادی اور روحانی مفادات کو خطرے میں ڈالنے  کی کوشش میں ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ قرآن کریم اور ائمہ اطہارعلیہم السلام نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ انسان تکبر نہ کرے کیونکہ اس سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ آج کے دور میں استکبار کی علامت امریکہ پر حکمرانی کا نظام ہے اور امام خمینی (رہ) کے نزدیک یہ بڑا شیطان ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 4 نومبر 1979 کو حضرت امام خمینی (رہ) کے نقش قدم پر چلنے والے طلبا کی عظیم تحریک، سامراجیت کے خلاف نہ لڑی جاتی تو سامراجیت کے خلاف جنگ ادھوری رہ جاتی۔

انہوں نے امریکی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران 43 سال پہلے آزاد ہوا تھا اور اب آپ کا اسیر نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ آج صبح بروز جمعہ یوم اللہ 13 آبان کے موقع پر طلباء، طالبات اور عوام کے مختلف طبقوں کی شرکت سے تہران میں سابق امریکی جاسوسی کے اڈے کے سامنے اور ایک ہی وقت میں ملک کے 900 شہروں میں سامراجیت کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلیوں میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر سامراجی نظام کی دشمنانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں اور مجرم امریکہ سے بیزاری و نفرت کا اظہار کیا۔

ٹیگس