پاکستان میں ہونے والے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلے، ایران نے دو تمغے جیت لئے
ایرانی کھلاڑیوں نے پاکستان میں جاری تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں کے دوسرے روز سونے اور چاندی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔
سحرنیوز/کھیل کود: ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں تریسٹھ کلو کی کیٹگری میں ایران کے فرزان عاشورزادہ نے گروپ میچ میں پاکستان کے محمد حذیفا کو دو صفر سے ہرا دیا جبکہ پری کواٹر فائنل میں بھی میزبان ملک کے محمد فیضان کو اسی تنیجہ کے ساتھ شکست دی۔
فرزان عاشورزادہ نے کواٹر فائنل میں اپنے پاکستانی حریف احمد فرید کو دو صفر سے ہرادیا جبکہ سیمی فائنل میں مصر کے الموالی زکی کو بھی دو صفر سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔
عاشور زادہ نے فائنل میں متحدہ عرب امارات کے ذکریا قالی کو شکست دے کر سونے کا تغمہ حاصل کیا۔
اسی کلو کی کیٹگری کے پہلے گروپ مقابلے میں ایران کے حسن بشیری نے پاکستان کے محمد عبداللہ اور عباس محضر کو بالترتیب دو صفر اور دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حیدر کو دو صفر سے ہرادیا مگر فائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ چاندی کا تغمہ حاصل کرسکے۔