Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • چانچئوں فری اسٹائل تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایرانی کھلاڑی نے جنوبی کوریا کے چانچئون فری اسٹائل تائیکوانڈو مقابلے کے دوسرے دن سونے کا تمغہ جیت لیا

جنوبی کوریا میں چانچئون فری اسٹائل تائیکوانڈو مقابلے کے دوسرے دن مائنس چوہتر کلوگرام وزن کے زمرے میں ایرانی کھلاڑی امیر محمد بخشی نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

اسی طرح ایک اور ایران کے کھلاڑی میر ہاشم حسینی نے اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ ستاسی کلوگرام کے زمرے میں علی احمدی  فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اس طرح انہوں نے چاندی کے تمغے کا حصول یقینی بنا لیا۔

مقابلے کے پہلے ہی دن ایرانی قومی ٹیم نےچاندی کا ایک اور کانسی کے چار تمغے جیت لئے۔

ٹیگس