Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کی پیرا والیبال ٹیم عالمی ٹورنامنٹ کی فاتح (ویڈیو)

ایران کی پیرا والیبال ٹیم عالمی مقابلوں کی چمپئین بن گئی۔

ایران کی پیرا والیبال ٹیم نے بوسنیا میں جاری عالمی مقابلوں کے فائنل میں میزبان بوسنیا کی ٹیم کو شکست دے دی ۔ ایران کی پیرا والیبال ٹیم نے فائنل میں بوسنیا کو تین صفر سے شکست دی اور فائنل کپ جیت لیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں ایران نے برازیل کو شکست دی تھی۔ ایران کی پیرا والیبال ٹیم جاپان اور امریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

 سیمی فائنل میں ایران کی پیرا والیبال ٹیم نے برازیل کو تین صفر سے شکست دی ۔ ایران نے پیرا والیبال ٹورنامنٹ میں  چھے میچ کھیلے اور تمام میچوں میں تین صفر سے برتری قائم رکھی۔ 

اس شاندار فتح کے بعد ایران کی پیرا والیبال  ٹیم نے دوہزار چوبیس کے پیرس پیرا المپک کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایران کے ساتھ ساتھ بوسنیا کی ٹیم نے بھی پیرس پیرالمپک 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹیگس