Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا عراق میں دہشت گردوں کے اڈوں پر ایک اور میزائل اور ڈرون حملہ
    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا عراق میں دہشت گردوں کے اڈوں پر ایک اور میزائل اور ڈرون حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق کے کردستان علاقے میں دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کر کے انہیں ملیامیٹ کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں اعلان کیا تھا کہ شمالی عراق میں انقلاب مخالف دہشت گردوں کی باقیات وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور ان گروہوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کے میزائل اور ڈرون یونٹ نے کاری ضربیں لگائی ہیں جن کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔

اس بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ حملے خطرات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے اور عراقی کردستان کی انتظامیہ کے اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل درآمد تک جاری رہیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دہشت گردوں کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کے حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے کردستان میں موجود دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے پہلے متنبہ کیا تھا کہ ایران علیحدگی پسند گروہوں کے اقدامات پر خاموش نہیں رہے گا اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے ملک اور شہریوں کا دفاع کرے گا، یہ اقدام اسی دائرے کے اندر انجام دیا گیا ہے۔

ٹیگس