Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ایذہ میں تین بلوائی ‏شرپسند و دہشت گرد گرفتار

ایران کے صوبے خوزستان کے چیف جسٹس نے تاکید کی ہے کہ ایذہ میں بلوہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بدھ کی رات موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح دہشتگردوں نے صوبے خوزستان میں واقع ایذہ کے علاقے میں لوگوں پر فائرنگ کر دی جس میں سات افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ بدھ کی رات ہی اصفہان میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس میں تین سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک سیکورٹی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔

چھبیس اکتوبر کو بھی ایران کے شہر شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے  روضے میں ایک داعشی دہشت گرد  کے حملے میں دو بچوں سمیت تیرہ افراد شہید اور تیس دیگر زخمی ہو ئے تھے۔

ایران کے صوبے خوزستان کے چیف جسٹس علی دہقانی نے کہا ہے کہ ایذہ میں بلوہ کرنے والے تین اصلی دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی دیگر عناصر کی شناخت کے ساتھ انھیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سارے امور پراسیکیوٹر جنرل کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیگس