Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاسداران انقلاب کے میزائل اور ڈرون حملے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شمالی عراق ریجن کے بعض علاقوں میں ایران مخالف دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دوبارہ کا آغاز کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق ریجن میں عالمی سامراج کے ایجنٹوں کے باقی ماندہ ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ آج علی الصبح پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ سید الشہدا کور کے جوانوں نے شمالی عراق ریجن میں جزنیکان، زرگوئیز، اور کوئے سنجق اور بعض دوسرے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے کہا تھا کہ عراقی کردستان ریجن میں انقلاب مخالف اور علیحدگی پسند دہشت گردوں کو غیر مسلح کرنے تک، آپریشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس