Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کے بعد بسیج کی تشکیل کا اعلان ہوا: رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کے 20 دن بعد بسیج کی تشکیل کا اعلان ہوا۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے آج عوامی رضاکار فورس بسیجوں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں ہفتہ بسیج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اہم کارناموں میں سے ایک عوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل ہے۔ آپ نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرنے کے 20 دن بعد بسیج کی تشکیل کا اعلان کیا اوراس وقت سے لے کر اب تک بسیجیوں نے عسکری اور دوسرے میدانوں میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بسیجیوں نے ملک کے حالات کو خراب کرنے کیلئے غیر ملکی ایجنٹوں اور آلہ کار شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جان کو ہتیلی پر رکھ کر اغیار کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ہفتہ کے روز سے ہفتہ بسیج کا آغاز ہو گیا ہے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے  ایرانی تاریخ 5 آذر1358 شمسی یعنی 26 نومبر کوعوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

بلاشبہ انقلابی اقدامات کی پیشرفت کے عوامل میں سے ایک ، بسیج مستضعفین یا عوامی رضاکار فورس بسیج ہے ۔

ٹیگس