Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ایرانی تماشائیوں کے صیہونیت مخالف نعرے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی تماشائیوں نے ایک صیہونی نامہ نگار کا سامنا ہونے پر فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویلز کے مقابلے میں ایران کی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی کے بعد ایرانی تماشائیوں نے فلسطین، فلسطین کے نعرے لگائے اور جب ایک صیہونی نامہ نگار کا سامنا ہوا تو اسرائیل مردہ باد کے بھی نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم نے جمعے کے روز ویلز کی ٹیم کو اضافی وقت کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول شکست دی اور ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح درج کرائی۔ اس فتح سے ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کا جذبہ بھی مضبوط ہوا۔

ٹیگس