ایران کی جوابی کارروائی سے اسرائیلی خیمے میں خوف و ہراس، سیکورٹی سخت
صیہونی حکومت کے انٹیلی جینس اور سیکورٹی ادارے اس حکومت کے اہلکاروں بالخصوص موساد کے سابق افسران کے تحفظ کی سطح کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ایران میں تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق، صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں نے مقبوضہ علاقوں سے باہر اس حکومت کے اہلکاروں کے تحفظ کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
اسرائیل کے میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس ادارے اس حکومت کے اہلکاروں کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات کے سائے میں دنیا کے تمام ممالک میں ان افراد کی حفاظت اور سیکورٹی کی سطح کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
اس بنا پر کہا جاتا ہے کہ اسرائیل سے باہر رہنے والے اسرائیلی اہلکاروں بالخصوص موساد کے سابق افسران کے تحفظ کو مزید مضبوط کیا جائے گا جو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔