ایران فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک نہ پہنچ سکا (ویڈیو)
ایران کی قومی ٹیم فیفا ورلڈ کپ بیس بائس کے پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں امریکہ کے مقابلے میں میدان میں اتری جہاں اُسے ایک صفر سے ناکامی ہوئی اور وہ دوسرے مرحلے تک نہ پہنچ سکی۔
سحر نیوز/اسپورٹس: ایران اور امریکہ کا میچ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں ایران کے وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کھیلا گیا جس میں ایران امریکہ کے خلاف گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور امریکہ کو ایک گول سے برتری حاصل ہوئی۔
فیفا ورلڈ کپ میں یہ ایران اور امریکہ کا دوسرا مقابلہ تھا۔ اس سے قبل ۲۴سال پہلے ۱۹۹۸ میں ایران اور امریکہ آمنے ہوئے تھے جس میں ایران نے امریکہ کو دو ایک سے تاریخی شکست دی تھی۔
گزشتہ شب ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں امریکہ پہلے ہاف میں ایک گول کرنے میں کامیاب رہا اور یہ برتری میچ کے آخر تک برقرار رہی. ایران کی ٹیم اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود گول نہ کر سکی جس کے باعث وہ بعد کے مرحلے تک نہیں پہنچ پائی.
گروپ بی سے امریکہ اور انگلینڈ اگلے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گزشتہ روز ہوئے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ویلز کا مقابلہ ہوا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے ویلز کو تین صفر سے ہرا دیا۔