Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کی اجازت کے بغیر، خلیج فارس میں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج دن رات خلیج فارس میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر کے ایئربیس کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے شمالی حصے کی سلامتی کی ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمے ہے جسے ہماری افواج نے پورے طور سے یقینی بنایا ہے۔ 
جنرل محمد باقری نے کہا کہ ہماری بحریہ اور فضائیہ چوبیس گھنٹے گشت لگا کر ایران کی آبی حدود کی حفاظت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرعلاقائی طاقتوں کے بڑے بحری بیڑوں کی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں موجودگی بھی بہت کم ہوگئی ہے جو علاقے کے پرامن ہونے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے اقدامات کے نتیجے میں خلیج فارس میں تیل اور گیس کے شعبے، ماہیگیری اور بین الاقوامی جہازرانی کی سرگرمیوں کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس