محسن شکاری کون ہے جسے ایران میں دی گئی پھانسی؟
ایران میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے فسادات کے دوران پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کرنے والے محسن شکاری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سحر نیوز/ ایران: محسن شکاری نے گزشتہ 25 ستمبر کو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی شہر کے امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسے جرائم انجام دیئے تھے۔ شکاری نے اپنے حملے سے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا تھا۔
عدالت میں چلی کارروائی کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مجرم نے قتل کی نیت سے چاقو سے حملہ کیا، عام شہریوں کو خوف زدہ کرنے والے اقدامات انجام دیں۔ اس جرم میں شکاری کو جمعرات کو پھانسی دے دی گئی۔
حالیہ مہینیوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ میں درجنوں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار ایسے فسادیوں کے حملوں میں شہید ہوگئے جنہیں یورپی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
فسادیوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہی بینکوں، سرکاری تنصیبات اور اداروں نیز عام شہریوں کی دکانوں پر بھی حملے کئے۔
حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ عوام کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جانے لگا کہ فسادیوں پر سختی کی جائے۔