Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے: امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی قوم کی سرزمینوں پر قبضہ اور سینکڑوں ایٹمی ہتھیار رکھنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو علاقے کی سلامتی کےلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صیہونی حکومت کو جعلی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا۔

حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’جعلی، غیر قانونی، قابض اور ظالم صیہونی حکومت کے پاس سینکڑوں ایٹمی ہتھیار ہیں تل ابیب ہمارے خطے کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، مستقبل فلسطینیوں کا ہے‘‘۔

ٹیگس