Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • شاہ چراغ میں دہشت گردانہ واقعہ، امریکیوں کی رسوائی کا باعث بنا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے شیراز میں شاہ چراغ علیہ السلام کے حرم مطہر کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے گفتگو میں اس تلخ سانحے کو منافق سیاہ دل امریکیوں کی بے انتہا رسوائی کا باعث قرار دیا۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیراز میں حضرت شاہ چراغ علیہ السلام کے حرم مطہر کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے منگل کو ہونے والی ملاقات میں اس دہشت گردانہ حادثے کو مظلوم دلوں کے داغدار، تاہم ایران کی تاریخ کے ایسے یادگار واقعے سے تعبیر کیا جو اس دہشت گردانہ واقعے کے پس پردہ کارفرما خبیث امریکیوں کے لئے بے انتہا باعث رسوائی بنا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے زائرین کے قتل عام کو دیگر دہشت گردانہ واقعات سے جدا قرار دیتے ہوئے دشمن کی مزید رسوائی کے موجب اس واقعے میں ایسے مجرموں کے ہاتھ کار فرما قرار دیا جنھوں نے داعش دہشت گرد گروہ تشکیل دیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ مجرم عناصر اتنے ہی جھوٹے، سیاہ دل اور بدنام زمانہ منافق ہیں کہ باتوں میں تو انسانی حقوق کا پرچم بلند کرتے ہیں مگر عمل میں خطرناک ترین دہشت گرد گروہوں کو جنم دیتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ چھبیس اکتوبر کو ایران کے صوبے شیراز میں واقع حضرت احمد بن موسی، شاہ چراغ کے حرم مطہر میں امریکی حمایت یافتہ داعش دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ ترین دہشت گردانہ حملے میں دو بچوں سمیت تیرہ افراد شہید اور تیس دیگر زخمی ہو ئے تھے۔

ٹیگس