Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • پڑوسی ممالک کو ایران سے کس بات کی ہے توقع؟

ایران کا کہنا ہے کہ ہمیں عراقی سرزمین سے پڑوسیوں کو کسی قسم کے خطرات کی توقع نہیں ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اردن کے دارالحکومت عمان میں بغداد-2 اجلاس میں عراق، خطے اور بعض بین الاقوامی مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی وضاحت کی۔

وزیر خارجہ نے عراق کی حکومت اور قوم کی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل حمایت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نشست میں موجود ممالک کے باہمی تعامل اور تعاون کے نتیجے میں خلیج فارس کا خطہ مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام کا مشاہدہ کرے گا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ مفاہمت تک پہنچنے کے لیے گفتگو اور تعاون کو استحکام، امن اور ترقی کے لیے ایک انتخاب نہیں بلکہ ایک یقینی ضرورت قرار دیا۔

انہوں نے عراق سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں قرار دیا اور عراقی حکومت کی ہمہ جہت حمایت پر تاکید کی۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور خطے کے امن و استحکام کے درمیان براہ راست تعلق کا ذکر کرتے ہوئے جنگ سے بچنے اور خطے میں سیکورٹی اور استحکام کی بحالی میں مدد دینے کے لیے تہران کی غیر تبدیل پالیسی قرار دیا۔

ٹیگس