Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • فرانسیسی پولیس مظاہرین پر تشدد سے اجتناب کرے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس میں ہونے والے پرتشدد اور نسل پرستانہ حملے کی جس میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں مذمت کی۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حملے میں مرنے یا زخمی ہونے والوں کے لواحقین اور خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام بالخصوص مسلمانوں، اقلیتوں اور تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہے۔

انہوں نے مظاہرین کے پرامن اجتماعات سے نمٹنے کے لیے فرانسیسی پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ناصر کنعانی نے اقلیتوں اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین پر تشدد اور ناروا سلوک اپنانے کے لیے فرانسیسی حکومت کے سیاسی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیرس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات سے اس کے پہلوؤں کو واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کی پولیس مظاہرین کو بری طرح سے کچلنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے اور اس ملک میں ہونے والے پر امن مظاہرین کو تشدد کے ذریعے راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس