Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • یوریشیا تنظیم کے ساتھ مالیاتی اور بینکاری میں فروغ لایا جا رہا ہے

ایران کے وزیر اقتصاد احسان خاندوزی نے یوریشیا تنظیم کے ساتھ مالیاتی اور بینکاری تعلقات پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: احسان خاندوزی نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے مالی ذرائع کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک اور یوریشیا تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں فروغ لا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی جرائم کو کم کرنے کے لئے وزارت اقتصاد اور یوریشیا تنظیم میں شامل ممالک کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کے ذریعے لین دین کا راستہ  ہموار ہوگا اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کا راستہ بھی منقطع کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایران کے انٹیلی جنس اداروں، پولیس، عدلیہ اور وزارت اقتصاد کے مابین ایک معاہدہ بھی ہوا اور اس دوران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ملک کے تمام ذرائع کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ٹیگس