Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور وینزویلا کے سائنسی مراکز تعاون کے لئے تیار

تہران یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تجربات کو وینزوئیلا کو دینے کے لئے تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اس بات کا اعلان تہران یونیورسٹی کے سائنس پارک کے سربراہ علی اسدی نے کیا ہے۔
وینزوئیلا کے سفیر خوزے رافائل سلوا آپونتے سے ملاقات اور گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ تہران یونیورسٹی کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، ایران کا سب سے پرانا سائنس پارک ہے اور دوسرے سائنسی مراکز کے لئے بھی ایک نمونہ عمل ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تین سو سے زیادہ نالج بیس مراکز اور کمپنیاں اس تہران سائنس پارک کی رکن ہیں اور ڈیڑھ سو کمپنیاں شمولیت کے لئے اپنے کاغذات جمع کرا چکی ہیں۔
علی اسدی نے وینزوئیلا کے سفیر کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہران یونیورسٹی کا سائنس پارک، تیل اور گیس سمیت پیٹروکیمیکل کے مختلف شعبوں، زراعت اور قدرتی ذخائر کے شعبوں میں کراکاس کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے۔ 
اس موقع پر وینزویلا کے سفیر رافائل سلوا نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی، اس قوم، حکومت اور نظام کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا، مختلف شعبوں میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس