کربلائے معلی میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بین الاقوامی کیمپس کا افتتاح
کربلائے معلی میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پہلے بین الاقوامی کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائند کے مطابق کربلائے معلی کی سبطین یونیورسٹی میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بین الاقوامی کیمپس کی افتتاحی تقریب میں ایران کے وزیرصحت بہرام عین اللہی اور عراق کے وزیر صحت صالح مہدی الحسناوی کے علاوہ متعلقہ ایرانی اور عراقی عہدیدار شریک تھے ۔ اس سے پہلے ایران اور عراق کے وزرائے صحت کی ملاقات میں طبی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں کا جائزہ لینے کی غرض سے مشترکہ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے طب اور طبی آلات کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ طبی ٹیموں کے دورے، مشترکہ میڈیکل کانفرنسوں کے انعقاد ، مریضوں کے علاج معالجے اور طبی عملے کی تربیت جیسے معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے پایا گیا۔