خونخوار دہشت گرد ٹیم تباہ، اہم عناصر گرفتار
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلیجنس کی وزارت کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ ایم کے او کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورک کے اہم عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلیجنس کی وزارت نے خفیہ اہلکاروں کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ ایم کے او کی آپریشنل ٹیموں کے سب سے بڑے مالیاتی نیٹ ورک کی شناخت اور اس نیٹ ورک کے اہم عناصر کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
انٹلیجنس کی وزارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ سب سے بڑے مالیاتی نیٹ ورک اور دہشت گرد گروہ ایم کے او کی آپریشنل ٹیموں کے سازوسامان کی شناخت، ملک کے خفیہ شعبے کے اہلکاروں کے ذریعے کی گئی ہے اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے جن میں نیٹ ورک کے اہم عناصر شامل ہيں۔
انٹلیجنس کی وزارت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایم کے او کے دہشت گرد گروہ کی آپریشنل ٹیموں کے سب سے بڑے مالیاتی نیٹ ورک اور آلات کی شناخت، خفیہ اہلکاروں نے کی اور اس نیٹ ورک کے اہم عناصر کو گرفتار کر لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد گروہ ایم کے او کی آپریشنل ٹیموں کے لیے فنڈنگ اور سازوسامان کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی شناخت کی گئی اور اس خونخوار گروہ کے 6 اہم عناصر کو ملک کے متعدد صوبوں میں بیک وقت کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ 10 دیگر افراد اس نیٹ ورک سے رابطے کی وجہ سے تحقیقات میں تعاون کے لئے ادارے میں حاضر ہونے کا نوٹس دیا گیا۔
یہ وسیع نیٹ ورک منی لانڈرنگ کے جدید طریقوں سے بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی اور دہشت گرد گروہ ایم کے او کی آپریشنل ٹیموں کو مختلف آلات فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا۔
مذکورہ نیٹ ورک کا سرغنہ جس کا نام علی محمد دولتی ہے جو غلام حسین کا بیٹا ہے۔ غلام حسین دہشت گرد گروہ ایم کے او کے اہم عناصر میں سے ایک ہے اور اس کے متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ میں دفاتر اور ادارے ہیں۔ مذکورہ شخص البانیہ، متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈ کے تعاون سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور رسد کے لیے آپریشنل لائنز اور ضروری کور فراہم کر رہا تھا۔