Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے 3 بڑے ملزموں کے نام سامنے آ گئے، ٹرمپ سرفہرست

جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے مقدمے کا جائزہ لینے کیلئے ایران اورعراق کی مشترکہ کمیٹی گذشتہ سال تشکیل دی گئی تھی جس کی تین نشستیں بغداد و تہران میں منعقد ہو چکی ہیں ۔

سحر نیوز/ ایران: عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری اور عدلیہ سے متعلق انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کاظم غربیب آبادی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کیس میں 154 ملزم نامزد ہیں کہ جن میں سے 94 امریکی ملزم ہیں جن میں سے تین اصلی ملزم ٹرمپ، پومپیؤ اور مکنزی ہیں۔

کاظم غربیب آبادی نے شہید جنرل قاسم سلمیانی کی تیسری برسی کے موقع پراس المناک قتل کیس کے بارے میں کہا کہ اس وحشیانہ ترین جرم کا جائزہ لینے کے لئے ایران اورعراق دونوں ملکوں میں کیس کھلے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی گذشتہ سال تشکیل دی گئی ہے جس کی تین نشستیں بغداد و تہران میں منعقد ہو چکی ہیں اور طے پایا ہے کہ اس کمیٹی کی چوتھی نشست آئندہ ہفتے کے شروع میں تشکیل دی جائے گی۔

اس مشترکہ کمیٹی کے دائرے میں دونوں ملکوں کی عدلیہ کے درمیان مصدقہ دستاویزات کی بنیاد پر اطلاعات کا تبادلہ انجام پایا جس سے تحقیقات کا عمل آگے بڑھانے یمں بہت اچھی مدد ملی۔

ٹیگس