Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے جہاز کراچی میں لنگر انداز

بین الاقوامی سمندر میں سیکورٹی کی فراہمی میں شمولیت اور تہران اسلام آباد کی جاری دفاعی ڈیپلومیسی کے دائرے میں ایرانی بحریہ کی ایک آبدوز اور دو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی بحریہ کی جانب سے یہ اقدام اپنے اہلکاروں کے پاکستان میں تربیتی و دوستانہ کراچی بندرگاہ کے دورے و معائنے کے تحت عمل میں آیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے یہ اہلکار جب کراچی پہنچے تو پاکستان کی بحریہ کے اعلی عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔
استقبالیہ کی تقریب میں پاکستانی بحریہ کے حکام کے علاوہ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور پاکستان میں ایران کے فوجی اتاشی مصطفی قنبر پور نے بھی شرکت کی۔
ایران کی بحریہ کے اہلکاروں کا یہ دورہ، چار روز تک جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی بحریہ کے اہلکاروں نے بھی دسمبر دو ہزار اکیس میں اسی طرح کا دورہ کیا تھا اور وہ بندرعباس بندرگاہ پہنچے تھے۔ 

ٹیگس