Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے منجمد شدہ اثاثے آزاد ہوگئے

ایران کے سینیئر نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران کے اثاثوں کا کچھ حصہ آزاد ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے اعلان کیا ہے کہ نوے ارب ڈالر سے زائد رقم کے ایک سو دس اقتصادی منصوبوں پرعمل شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز کے دوران ایران کے منجمد شدہ اثاثوں میں سے کئی ارب ڈالر آزاد ہوئے ہیں اور اس رقم کو معیشت کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تہران کے میلاد ٹاور میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے متحد ہو گئے ہیں تاہم ایران کی اقتصادی توانائی اور تیار کئے جانے والے منصوبوں پر عمل کر کے ملک کی ترقی جاری رکھی جائے گی اور اس سلسلے میں ایران میں پائی جانے والی توانائی اور گنجائشوں سے بھی استفادہ کیا جاتا رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے جو منصوبے تیار کئے گئے ہیں اور جن پر عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ان کے جلد ہی نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ٹیگس