سپاہ پاسداران کے حوالے سے یورپ کا جوا امریکہ کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے سے یورپ کا جوا امریکہ کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے الجزیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری فوجی طاقت کے خلاف امریکیوں کے ناکام تجربات کو دہرانے کیلئے یورپ کا اقدام کئی وجوہات کی بنا پر خود ان کے خلاف ہو گا۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایک وہ دور تھا جب یورپی لوگ جوق در جوق مختلف دہشتگرد گروہوں میں شامل ہو رہے تھے اس وقت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے عراق اور شام کی حکومتوں کی دعوت پر دہشتگرد گروہوں کے خلاف بڑی زبردست کارروائی شروع کی اور ان ممالک کو داعش جیسے بڑے دہشتگرد گروہ کے وجود سے پاک و صاف کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی خطے کے اندر اور باہر تصورات پر مبنی نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہے اوروہ دشمنانہ اقدام کا جواب دے گی۔
یورپ کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشت گردی کی لسٹ میں قرار دینا یورپ کا اس دشمن محاذ میں شامل ہونا ہے جسے امریکہ گزشتہ 4 دہائیوں سے ایران کے خلاف بنا رہا ہے۔