Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کا اہم اقدام، یورپی اور برطانوی عہدیداروں پر پابندیاں عائد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین اور برطانیہ کے بعض شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: یورپی یونین کی حالیہ پابندیوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ نے یورپی شہریوں اور اداروں پر پابندیوں کی نئی فہرست شائع کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی اس فہرست میں تین اداروں اور کمپینیوں کےعلاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے بائیس عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ایک برطانوی ادارے اور آٹھ عہدیداروں کے نام بھی شامل ہیں۔ 
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس فہرست میں شامل افراد اور ادارے دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ یورپی اور برطانوی ادارے اور عہدیدار ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت، افواہیں پھیلانے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں جو بلاشبہ اقتصادی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
ایران نے یہ اقدام یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایران کے بعض ارکان پارلیمنٹ، عدالتی، فوجی، انتظامی اور ثقافتی حکام کے خلاف عائد کردہ حالیہ پابندیوں کے جواب کیا ہے۔ 

ٹیگس