Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • قرآن کریم کی توہین، تمام ادیان الہی کی توہین ہے: صدر رئیسی

صدر سید ابراہیم رئیسی نے قرآن کریم کی توہین کو تمام ادیان الہی کی توہین کے مترادف قرار دیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو لوگ قرآن کریم اور خدا کے برترین مخلوق یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کرتے ہیں، انہیں جان لینا چاہئے کہ ان کا یہ اقدام تمام ادیان ابراہیمی کی کھلی توہین کے مترادف ہے۔ 
صدر رئیسی نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر ایسی گھناؤنی حرکتوں کا ارتکاب کرکے دراصل انسانیت کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آزادی اظہار کے منافی ہے لہذا کوئی بھی انسان قرآن کریم اور ادیان الہی کی توہین کو قبول نہیں کرسکتا۔ 
انہوں نے کہا کہ یورپ کو جو انسانی حقوق کا علمبردار بنا پھر رہا ہے، خود انسانیت سوز مظالم کے ارتکاب کی خاطر کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس