Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر دباؤ کی وجہ بتا دی؟

مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب کے کچھ حصوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سی آئی اے کے سربراہ اور امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو بیان کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: "نیور گیو این انچ : فائٹ فار دی امریکا آئی لو" کے عنوان سے اس کتاب میں انہوں نے جے سی پی او اے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ واشنگٹن کے مقاصد میں سے ایک، حکومت کے خلاف عوام کی صف بندی کرنا تھا۔

پومپیو نے 9 مئی 2018 کو JCPOA سے امریکا کے نکلنے کے بارے میں ایک خطاب کیا تھا اور اسی خطاب کے بارے میں وہ لکھتے ہیں کہ ایک دن بعد، میں نے ایک بہت ہی پرجوش تقریر کی جس میں بتایا گیا کہ JCPOA کیسے ناکام ہوا اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم اس کی جگہ لے گی جس کا مقصد ایران کو مجبور کرنا تھا کہ وہ اوباما انتظامیہ کے دور میں طے پانے والے معاہدے سے کہیں زیادہ بہتر معاہدے کے لیے واپس آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن یہ پوری کہانی نہیں تھی، صرف ایران کی جانب سے 12 اہم ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں تمام سرگرمیوں کو روکنا اور امریکی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے، اس کے جواب میں ہم پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار تھے۔

اپنی وضاحتیں جاری رکھتے ہوئے، پومپیو نے غیر ثابت شدہ دعوے دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں ہماری حکمت عملی کا مقصد عوام کو حکومت کے خلاف اکٹھا کرنا تھا، اس کے لئے ہم نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ کس طرح حکومت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے ان کا پیسہ چرایا۔

ٹیگس