Feb ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں مغرب کی سوچ پر صدر رئیسی کی تنقید

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اندرون ملک ماحول کے بارے میں بعض مغربی ملکوں کے غلط اندازوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایران کی عظیم قوم کی حقیقت سے عدم آگاہی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں فرانس کے نئے سفیر کی تقرری کی سفارتی اسناد تحویل میں لیتے ہوئے فرانس میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا پر سخت خبردار کیا۔
صدر ایران نے کہا کہ ایرانی سماج کے حقائق کو فرانسیسی حکمرانوں تک منتقل کئے جانے کی ضرورت ہے اور فرانسیسی سفیر کو چاہئے کہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ 
اس ملاقات میں فرانس کے نئے سفیر نیکولا روش نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات و تعاون مزید فروغ پائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پیرس حکومت کی جانب سے ان کا ایک مشن دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں اور غلط فہمیوں کو دور کرنا اور تعلقات و تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔ 
واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران اور فرانس کے تعلقات کافی نشیب و فراز سے دوچار رہے ہیں۔

ٹیگس