Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ چین کا آغاز

آج سے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے باضابطہ دورہ چین کا آغاز ہونے والا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر آج سے چین کا دورہ کررہے ہیں جہاں سب سے پہلے ان کی چین کے صدر سے خصوصی ملاقات طے ہے۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے درمیان ملاقاتیں ہوں گی۔
ایران اور چین کے صدور کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
اپنے دورہ چین کے موقع پر صدر رئیسی نے رہبرانقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کی۔
قابل ذکر ہے کہ تہران اور بیجنگ نے پچیس سالہ اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت، سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں تعاون کی جانب اہم قدم اٹھائے ہیں جسے دونوں ممالک کی قیادت کی حمایت بھی حاصل ہے۔
یاد رہے کہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے بڑا اقتصادی حلیف ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف محمد جمشیدی نے بھی کہا ہے کہ اس دورے میں ایران اور چین کے اسٹریٹیجک معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائےگی۔
ایران کے ایوان صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف محمد جمشیدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں فروغ لانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اقتصادی پہلو کے ساتھ ساتھ اس سفر کے سیاسی اور اسٹریٹیجک پہلو کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔ 

ٹیگس