Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • صدر ایران کامیاب دورۂ چین کے بعد تہران واپس

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چین کے اہم دورے کے بعد واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چین کے کامیاب دورے کے بعد ایران واپس پہنچ گئے ہیں، ان کے اس دورے کو بین الاقوامی طور پر بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ دورے کے دوران ایرانی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی وزیراعظم اور چین کی پارلیمنٹ سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے تجارتی، اقتصادی، علاقائی، بین الاقوامی اور اسٹریٹجک امور پر مذاکرات اور معاہدے کئے۔

مغرب کو ایران و چین کے بڑھتے تعلقات پر تشویش

ایران کے صدر نے اپنے چین کے دورے کے دوران اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاؤہ باہمی تعاون کے 20 معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔ دورانِ سفر صدر ایران نے چین کے مختلف اداروں، یونیورسٹی کے اساتید، کمپنیوں کے سربراہان اور چین میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 تاریخی مسجد دونگ سی میں چینی مسلمانوں سے خطاب

اس کے علاؤہ انہوں نے چینی مسلمانوں سے دوستانہ ملاقات کے علاوہ تاریخی مسجد دونگ سی میں نماز کے علاؤہ بیجنگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب بھی کیا۔

بیجنگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب

 

ٹیگس