Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • چین کے صدر، صدرِ ایران رئیسی کی دعوت پر ایران کا دورہ کریں گے

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ایران کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چین کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد آج صبح واپس تہران لوٹے ہیں۔

اپنے دورۂ چین کے دوران انہوں نے چینی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کے علاوہ مختلف شعبوں میں بیس معاہدوں پر دستخط بھی کئے اور ساتھ ہی چین کے صدر شی جن پنگ کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

تاریخوں کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

ٹیگس