Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جرائم پرمغرب کی خاموشی شرمناک ہے، ایران

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے دمشق اور اس کے مصافاتی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں اور ان حملوں پر مغرب کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کو شام کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کو صیہونی حکومت اور داعش دہشت گرد گروہ کی مشترکہ جارحیت اور دہشت گردی کا سامنا ہے اور یہ ایسے میں ہے کہ شام کو دو ہفتے قبل تباہ کن زلزلے اور اس کے نتیجے میں شدید مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ناصر کنعانی نے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات عمل میں لائے۔

شام کے مختلف علاقوں کو غاصب صیہونی حکومت نے ایسی حالت میں جارحیت اور میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے کہ اس ملک کو حال ہی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی بنا پر شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور زلزلہ متاثرین کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ 

ٹیگس