اسرائیل میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے، صیہونی عہدیدار
صیہونی حکومت کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے، اسرائیل میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے پولیس سرغنہ یاکوب شبتای نے کہا ہے کہ اسرائیلی اہداف پر فلسطینیوں کے مکمنہ حملوں کے بارے میں متعدد انتباہات جاری کیے جاچکے ہیں۔
شبتای کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اندرونی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہم سیاسی بنیادوں پر قتل اور خانہ جنگی کی سمت بڑھ رہے ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے تمام سیکورٹی اداروں کو سیاسی بنیادوں پر قتل اور خانہ جنگی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔
اس سے پہلے صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے بھی سیاسی اختلاف میں شدت کے باعث خانہ جنگی شروع ہونے کا خدشتہ ظاہر کیا تھا۔
صیہونی حکومت کے صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل اس وقت بارود کے ڈھیڑ پر بیٹھا ہوا ہے۔