Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کے اسلامی نظام کو ایرانی عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے: حسین امیرعبداللهیان

ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے مابین ٹیلی فونی رابطہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات، پابندیوں کے خاتمے کیلئے معاہدے ، ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون اور یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی نظام ایک ایسا نظام ہے جو ایرانی عوام کی حمایت پر منحصر ہے اور 22 بہمن کی ریلی نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کردیا کہ ایران کے اسلامی نظام کو ایرانی عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس