Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • مدافعان آسمان ولایت فضائی مشقوں کا دشمنوں کے لئے خاص پیغام

مدافعان آسمان ولایت چودہ سو ایک فضائی مشقیں اختتام پذیرہوگئیں

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ایئر ڈیفنس یونٹ کی مشترکہ مدافعان آسمان ولایت فوجی مشقوں کے کمانڈر قادر رحیم زادہ نے ان مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ملک کی سلامتی قومی مفادات کا تحفظ اور سمندری، زمینی اور فضائی  حدود کی سیکورٹی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے -

مدافعان آسمان ولایت فوجی مشقوں کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ ملک کے اندر جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کی ہمارے جوانوں کے اندر بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں -  انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران ایئر ڈیفنس کے شعبے میں جتنے بھی سسٹم استعمال کئے گئے ہیں خواہ وہ ریڈارہوں، میزائل ہوں یا الیکٹرانیک جنگی آلات سب کے سب ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے ہی تیار کئے ہیں - انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران مختلف یونٹوں کے درمیان گہرے اور مضبوط رابطے اس بات کا باعث بنے کہ دشمن کے سائبر حملے کارگر ثابت نہ ہوں اور پوری مشقوں کے دوران مختلف یونٹوں کے درمیان یہ مضبوط رابطہ اور کنکشن برقرار رہا۔

مدافعان آسمان ولایت فضائی مشقوں کے کمانڈر نے کہا کہ دشمنوں کے لئے ان مشقوں کا خاص پیغام تھا اور وہ یہ کہ انہیں جان لینا چاہئے کہ ایران کی مسلح افواج اپنےجوانوں کی توانائیوں اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی رہنمائی میں اپنے جوانوں پر بھروسہ کرکے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھارہی ہیں اور ایران کی تمام فضائی حدود کی  پاسداری کی مکمل توانائی رکھتی ہیں۔

ٹیگس