Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • دشمن ایرانی قوم میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، صدر ابراہیم رئیسی

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی عوام میں مایوسی پھلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: وزارت انٹیلی جینس کے افسران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی تمام تر توانائیوں اور اثاثوں کو خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے دشمن کی ہائی برڈ جنگ اور بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن لوگوں کی سوچ اور فکر کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
صدر نے کہا کہ خطرات کی پہچان اور ان کے صحیح ادراک کے ساتھ ساتھ علمی تسلط اور انٹیلی جینس برتری ، دشمن کے حالیہ ہائی برڈ جنگ کے مقابلے کے لیے ضروری ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے ملک کے بعض اسکولوں میں صحت کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، حقائق تک رسائی کو انتہائی اہم اور دشمن کے ممکنہ حملوں کی پیشگوئی اور روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے بعض شہروں کے اسکولوں میں طلبہ و طالبات میں زہرخورانی کے واقعات کا مشاہدہ کیا گیا تھا اور متعلقہ ادارے ان واقعات کی چھان بین اور حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران کی وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدار مجید میراحمدی نے بتایا ہے کہ ملک کے انٹیلی جنس اداروں نے زہرخورانی میں ملوث ہونے کے شبہے میں بعض افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ٹیگس