Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایک ہزاربیڈ پر مشتمل امام مہدی (عج) اسمارٹ ہسپتال کا افتتاح، میڈیکل میدان میں ایران کی ترقی قابل فخر: صدر رئیسی

صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی نے میڈیکل کے میدان میں ایران کی ترقی و پیشرفت کو قابل فخر قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے میڈیکل کے  شعبے اور میڈیکل وسائل کی پیداوار میں قابل فخر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ یہ کامیابیاں ایرانی نالج بیسڈ کمپنیوں اور ماہرین کے مرہون منت ہیں ۔ انہوں نے ستانوے فیصد ضرورت کی ادویات ملک کے اندر تیار کئے جانے کو ایک اور باعث فخر قدم بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے طب کے شعبے اور اس میدان میں ایرانی ماہرین کی ترقی نے علاقے بلکہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے یہاں تک کہ اب بہت سے بیمار علاج کے لئے یورپ کے بجائے ایران کا رخ کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ آج صدر رئیسی نے دارالحکومت تہران میں حضرت مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف اسمارٹ ہسپتال کا افتتاح کیا جہاں بیک وقت ہزار سے زیادہ بیماروں کا داخلہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ہسپتال میں بیالیس آپریشن تھیٹر اور سو سے زیادہ ایمرجنسی بیڈ موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہسپتال، گردے، لیور اور دیگر اعضائے انسانی کے  ٹرانس پلانٹ اور دماغ کے پیچیدہ آپریشن کے جدید ترین وسائل سے بھی لیس ہے۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ اس ہسپتال کو میڈیکل ٹورازم کے زاویہ نگاہ سے تیار کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس