Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین کی بحریہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

ایرانی چین اور روس کی بحریہ کی شرکت سے بحری سیکورٹی بیلٹ کے نام سے فوجی مشقیں آج رات سے بحر ہند میں شروع ہورہی ہیں جس میں قزاقستان اور پاکستان مبصر کے طور پر شرکت کررہے ہیں ۔

سحر نیوز/ ایران: بحری سیکورٹی بیلٹ دوہزار تیئیس فوجی مشق کے ترجمان مصطفی تاج‌الدینی نے بتایا کہ ان فوجی مشقوں میں ایرانی فوج کی بحریہ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران کی بحریہ اور اسی طرح چین اور روس کی بحریہ کی یونٹس بھی شرکت کررہی ہیں - یہ فوجی مشقیں بحر ہند میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے شروع ہورہی ہیں - فوجی مشقوں کے ترجمان بتایا کہ ایران چین اور روس کی شرکت سے یہ چوتھی فوجی مشق ہے۔ ان فوجی مشقوں کا سلوگن علاقائی سیکورٹی کی برقراری ہے جو سترہ ہزار مربع کلومیٹر پر انجام پائے گی - ان فوجی مشقوں کا مقصد بین الاقوامی بحری تجارت کی سیکورٹی کی تقویت ، بحری قزاقوں کا مقابلہ اور سمندری دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ۔

ٹیگس