ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال
ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مثبت گفتگو سے علاقے میں امن و امان، استحکام اور بین الاقوامی سطح پر پڑوسی ممالک کے درمیان ہم آھنگی پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
اس گفتگو میں ترکیہ کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے بھی ایران سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔
ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اس معاہدے سے دنیا میں اسلامی ممالک کی پوزیشن مضبوط اور انکے درمیان ھم آھنگی پیدا ہوگی جس سے علاقائی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔