Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کا سمجھوتہ، پورے علاقے کے حق میں ہے: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کو علاقے کی ترقی اور استحکام کے لئے مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیا ہے


ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ دو ہمسایہ ممالک یعنی اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کو رواں شمسی سال کے اہم ترین واقعات میں قرار دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات چین کی میزبانی اور سہولت کاری اور اس سے قبل عراق اور عمان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے علاقائی اتحاد اور تعاون پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات پر مبنی علاقائی اتحاد کی جانب اس قدم اور مغربی ایشیا اور خلیج فارس کی جیواسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر علاقے کے عوام توانائی کے سرشار قدرتی ذخائر اور حاصل ہونے والی دولت سے استفادہ کرسکیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ دس مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے بیجنگ شہر میں تعلقات بحال کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ تہران اور ریاض نے سات سال بعد تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ٹیگس