ایران کے خلاف تادیبی اقدامات کا ویسا ہی سخت جواب دیا جائے گا، عبداللہیان
ایران کے وزیر خارجہ نے بلجیئم کی اپنی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ میں برطانیہ اور یورپی یونین کے اقدام کی مذت کرتے ہوئے تاکید کی ہےکہ ایران کے خلاف تادیبی اقدامات کا ویسا ہی سخت جواب دیا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اس گفتگو میں بلجیئم کی وزیر خارجہ کی جانب سے پیش کئے پیغام نوروز کی قدردانی کی۔ انھوں نے اس گفتگو میں دنیا کے ساتھ ایران کے تعاون پر مبنی خارجہ پالیسی کی ترجیح کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے خلاف نئی پبندیوں کے نفاذ میں برطانیہ اور یورپی یونین کے اقدام کی مذت کی۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ بعض یورپی ممالک کی جانب سے دیگر ملکوں پر ایسی حالت میں تشدد سے کام لینے کا الزام لگایا جاتا ہے کہ انسانی حقوق کے مسئلے میں خود ایک بد ترین ریکارڈ کے حامل ہیں جس کا ایک نمونہ احتجاجی مظاہرین کے خلاف فرانسیسی پولیس کا پرتشدد رویہ ہے اور یہ عمل انسانی حقوق کے مسئلے میں یورپی ملکوں کے دوہرے معیار کو ثابت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ نے ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔